Tenses – English Grammar Made Simple

TENSES – ACTIVE VOICE

انگلش ٹینسز آسان اسباق کی مدد سے سیکھیں

TENSES میں ہر زمانے کی چار قسمیں درج ذیل ہیں:

1- سادہ (کام جاری یا مکمل نہیں ہوتا)

2- جاری (کام جاری ہوتا ہے)۔

3- مکمل (کام مکمل ہوچکا ہوتا ہے۔)

4- مکمل جاری(کام مکمل ہوکر جاری رہتا ہے)۔

اردو عربی گرامر کی طرح انگریزی گرامر میں بھی 3 زمانے ہوتے ہیں۔ لیکن اردو عربی کے برعکس انگلش گرامر میں ہر زمانے کی 4 قسمیں ہوتی ہیں۔ اردو عربی میں یہ زمانےاستعمال تو ہوتے ہیں لیکن ان کو گرامر میں نمایاں کرکے بیان نہیں کیا جاتا۔ البتہ انگریزی میں یہ باقاعدہ ایک موضوع ہے۔ اس کو الگ سے پڑھنا بہت ضروری ہے۔ ٹینسز کو سمجھ کر آپ کو انگلش سمجھنے میں بہت آسانی ہوجاتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ آپ کو بول چال میں بھی مدد ملتی ہے۔ اسکول کالج کے انگلش پیپرز میں بھی ضرورت پڑتی ہے۔ اس لیے ہر شخص کو یہ ٹاپک کلیئر ہونا چاہیے۔

اگر آپ نے Tenses پہلے سے پڑھ رکھے ہیں، آپ ابھی صرف دہرانا چاہتے ہیں۔ تو آپ کے لیے درج ذیل ویڈیو لیکچر ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس ویڈیو کے اندر ٹینسز کو یاد رکھنے کا بہت ہی آسان طریقہ شیئر کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ اس کو لاگو کرنے کا طریقہ بھی دکھایا گیا ہے۔ اگر آپ اس ویڈیو کو ایک آدھ دفعہ ہی دیکھ لیں تو امید ہے آپ کو دوبارہ ٹینسز پڑھنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ یہ ویڈیو آپ کو ضرور دیکھنا چاہیے۔

اس ویڈیو میں ایک خاص تکنیک سکھائی گئی ہے جس کی مدد سے ٹینسز کو یاد رکھنا آسان ہوجاتا ہے۔ اگر آپ کو ٹینسز یاد نہیں رہتے تو آپ یہ ضرور دیکھنا پسند کریں گے۔ یہ ویڈیو دیکھنے کے بعد آپ کو دوبارہ ٹینسز بھولنے کی شکایت نہیں ہوگی۔ ان شاء اللہ عز وجلّ۔

تمام Tenses کے اسباق

اگر آپ نے پہلے ٹینسز نہیں پڑھے، تو نیچے آپ کے لیے پورا ایک کورس ترتیب دیا گیا ہے۔ جس کے اندر ہر ٹینس کو اور اس کی مشق الگ سبق میں بیان کیا گیا ہے۔ تمام Tenses کے اسباق کے لنکس دیے گئے ہیں۔ ہر ٹینس کو الگ پڑھایا گیا ہے۔ ساتھ میں ایکسرسائز ویڈیو بھی دی گئی ہے تاکہ پورا سبق اچھی طرح ذہن نشین ہوجائے۔ اگر آپ کو کسی بھی سبق سے متعلق کوئی سوال ہو تو اس سبق کے لنک پر کلک کرکے وہاں کمنٹ کرسکتے ہیں۔

Present Tense

باقی Tenses جلد آرہے ہیں

Past Tense

Future Tense

Facebook Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *