Learn English Tenses – English Grammar Made Simple

ENGLISH TENSES – ACTIVE VOICE

انگلش ٹینسز آسان اسباق کی مدد سے سیکھیں

ہر زمانے کی چار قسمیں درج ذیل ہیں:

1- سادہ (کام جاری یا مکمل نہیں ہوتا)

2- جاری (کام جاری ہوتا ہے)۔

3- مکمل (کام مکمل ہوچکا ہوتا ہے۔)

4- مکمل جاری(کام مکمل ہوکر جاری رہتا ہے)۔

اردو عربی گرامر کی طرح انگریزی گرامر میں بھی 3 زمانے ہوتے ہیں۔ لیکن اردو عربی کے برعکس انگلش گرامر میں ہر زمانے کی 4 قسمیں ہوتی ہیں۔ اردو عربی میں یہ زمانےاستعمال تو ہوتے ہیں لیکن ان کو گرامر میں نمایاں کرکے بیان نہیں کیا جاتا۔ البتہ انگریزی میں یہ باقاعدہ ایک موضوع ہے۔ اس کو الگ سے پڑھنا بہت ضروری ہے۔ ٹینسز کو سمجھ کر آپ کو انگلش سمجھنے میں بہت آسانی ہوجاتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ آپ کو بول چال میں بھی مدد ملتی ہے۔ اسکول کالج کے انگلش پیپرز میں بھی ضرورت پڑتی ہے۔ اس لیے ہر شخص کو یہ ٹاپک کلیئر ہونا چاہیے۔

Present Indefinite Tense

Present Indefinite Tense Exercise

Present Continuous Tense

Present Continuous Tense Exercise

Present Perfect Tense

Present Perfect Tense Exercise

اس زمانے میں بولے جانے والے اردو جملے:

میں نے کھانا کھالیا ہے۔

I have eaten food. (positive)

I have not (or haven’t) eaten food. (negative)

Have I eaten food? (question).

وہ پڑھائی کرچکا ہے۔

He has studied. (positive)

He has not (hasn’t) studied. (negative)

Has he studied. (question)

میرا دوست آگیا ہے۔

My friend has come. (positive)

My friend hasn’t come. (negative)

Has my friend come? (question)

ٹرین نکل چکی ہے، وغیرہ وغیرہ۔

The train has left. (positive)

The train hasn’t left. (negative)

Has the train left? (question)

Examples

وہ ان گرمیوں میں وہاں گیا ہے۔ He has been there during the summer.
آپ نے میرا خط اپنے والد کو دیا ہے۔ You have given my letter to your father.
مہمان روانہ ہوچکے ہیں۔ Guests have left.
اس طالب علم نے تعلیمی وظیفہ حاصل کیا ہے۔ This student has won a scholarship.
ناسا نے ایک نیا خلائی پروگرام شروع کیا ہے۔ NASA has launched a new space program.
چھ امریکی چاند پر جا چکے ہیں۔ Six Americans have landed on the moon.
آپ مری جاچکے ہیں۔ You have been to Murree.
آپ کے والدین اپنی ذمہ داری پوری کرچکے ہیں۔ Your parents have done their duty.
ہم نے یہ کتاب پڑھی ہے۔ We have read this book.
وہ سو چکا ہے۔ He has slept.
وہ پوری عمر یہاں رہی ہے۔  She has lived here all her life.
پہلے ہی انہوں نے آج تین خط لکھے ہیں۔ They have written three letters already.
میں یہاں کام کرچکا ہوں۔ I have worked here.
وہ اپنا ہوم ورک کرچکا ہے۔ He has finished his homework.
ہم کینیڈا گئے ہیں۔ We have been to Canada.
وہ اپنا فولڈر بھول گئی ہے۔ She has forgotten her folder.
میرا بٹوہ گم ہوگیا ہے۔ I have lost my purse.
اس کی ٹانگ ٹوٹی ہے۔ He has broken his leg.
ایک حادثہ ہوا ہے۔ There has been an accident.
ہم نے اسے آج نہیں دیکھا۔ We haven’t seen her today.

مزید ٹینسز جلد آرہے ہیں!

Facebook Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *