انگریزی حروفِ ہجاء اور انگریزی حروف کی آوازیں

میرے کچھ آنلائن طلبہ نے درخواست کی تھی ان کے لیے ایک ایسا سبق تیار کروں جس کی مدد سے ان کے لیے انگلش الفابیٹ اور ان کی آوازوں کو سمجھنا آسان ہوجائے۔ اس بنیاد پر یہ چار ویڈیوز ریکارڈ کی گئیں۔

انگلش حروفِ ہجا 26 ہیں۔ جن میں 5 حروفِ علّت (Vowels) ہیں۔اور باقی Consonants کہلاتے ہیں۔ consonant یعنی حروفِ صحیح۔ Vowel حروف انگلش میں وہ کام کرتے ہیں جو اردو/عربی میں زبر زیر پیش یا ”واؤ الف یا“ کرتے ہیں۔ یعنی ان کی مدد سے حروف بنائے جاتے ہیں۔ اگر ان کو ہٹا دیا جائے تو لفظ باقی نہیں رہے گا۔

ان اسباق میں آپ دیکھیں گے تمام انگریزی حروف کی آوازیں۔ صرف یہی نہیں بلکہ بعض اوقات ایک حرف کے ساتھ جب دوسرا حرف مل جاتا ہے تو آواز بدل جاتی ہے۔ اس میں ایسی تمام صورتوں کو بیان کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ درج ذیل سوالات کو دیکھیں؟

Yحرف vowel ہوتا ہے یا consonant؟

The کو کس طرح پڑھیں گے ”دا“ یا ”دی“؟

A اور An کا استعمال کہاں ہوتا ہے؟ اس کے کیا قواعد ہیں؟

سائلنٹ (silent) لیٹر کیا ہوتا ہے؟ کیا ایک جگہ دو سائلنٹ حرف آسکتے ہیں؟

ان ویڈیوز کے آخر میں ان سوالات کے جواب دیے جائیں گے۔یہ تمام ویڈیوز شروع سے آخر تک دیکھیں گے تو گارنٹی ہے کہ آپ کے بہت سے کانسیپٹ کلیئر ہوجائیں گے۔ تو شروع کریں!


انگریزی حرف A کی پانچ آوازیں  اور ان کی مثالیں سیکھیں۔ اس کے علاوہ بھی بہت کچھ۔

B, C, D, E, F, G
 حروف کی آوازیں

H, I, J, K, L, M, N, O, P, Q, R, S
 حروف کی آوازیں

T, U, V, W, X, Y, Z حروف کی آوازیں
a اور an کا استعمال کہاں ہوتا ہے۔
The کو the پڑھیں گے یا Thee کی طرح پڑھیں گے۔

اگر یہ ویڈیوز دیکھنے کے بعد اگر آپ کے ذہن میں سوالات اٹھ رہے ہوں تو ان کو ضرور نیچے کمنٹ باکس میں لکھیں۔ میں ان کا جواب ضرور دوں گا۔ ان شاء اللہ!

Facebook Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *